?️
سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے کہا کہ طالبان نے حالیہ برسوں میں پیش رفت کی ہے اور وہ افغانستان کے دو اہم پڑوسی اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ارشد یوسف زئی نے منگل کو اسلام آباد میں آئی آر این اے کو بتایا کہ افغانستان کی صورتحال اب بدل رہی ہے اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ اگلی حکومت بین الاقوامی برادری کے ساتھ کس طرح بات چیت کرے گی، پاکستانی تجزیہ کار نے کہا کہ موجودہ حالات میں طالبان صرف ایران ، چین ، روس اور پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا خیال ہے کہ طالبان ایران اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھیں گے کیونکہ یہ دونوں ممالک افغانستان کے باہمی رابطے نیزخطے اور دنیا کے ساتھ ان کے رابطے کا بنیادی راستہ ہیں۔
ارشد یوسف زئی نے مزید کہاکہ طالبان چاہتے ہیں کہ عالمی برادری ان کے ساتھ مساوی سلوک کرے ، وہ کسی کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے، انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے کے تحت طالبان نے خاص وعدے کیے تھے خاص طور پر خواتین کے حقوق اور تعلیم تک ان کی بلا روک ٹوک رسائی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے وعدوں کو کسی حد تک پورا کیا کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ انہوں نے بغیر خونریزی کے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا، پاکستانی صحافی نے کہا کہ طالبان عالمی برادری کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں لیکن کسی کے ماتحت نہیں رہنا چاہتے، ارشد یوسف زئی نے کہا ، طالبان کے آگے بڑھنے کا طریقہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ ترقی کی ہے ،ان کے درمیان بہت سے پڑھے لکھے لوگ ہیں جو عالمی برادری کے ساتھ بہتر طور پر بات چیت کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر
آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر
شہزاد اکبر کے استعفی پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردِعمل سامنے آ
جنوری
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی
سڈنی حملے میں صیہونی ربّی کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی جنگی اقدامات اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے حامی
دسمبر
کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی
اگست
اردن نے اسرائیل کو نقشے سے ہٹایا
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کے موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے العربی الجدید اخبار
مارچ