?️
سچ خبریں:افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ نے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے سلسلہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کیے جانے والے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔
افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ نے منگل کی رات یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کو بتایاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ طالبان اپنے اس عزم پر قائم رہیں گے کہ وہ غیر ملکی دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے مزید کہاکہ مجھے ماہ بہ ماہ یہ احساس ہوا ہے کہ اس معاملے پر ہماری بات چیت زیادہ ایمانداری اور صاف گوئی سے آگے بڑھ رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی خراسان شاخ پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں میں ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کا مقصداس گروپ کو دوسری مسلح طاقتوں کی حمایت سےباز رکھنا ہے،یادرہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے 18 دوروں کے بعد گزشتہ سال معاہدہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی۔
معاہدے کے تحت طالبان اور امریکہ ایک دوسرے کے خلاف حملے بند کرنے کے پابند تھے، واشنگٹن نے بتدریج عمل میں مئی 2021 تک افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا اور طالبان نے القاعدہ سمیت دہشت گرد گروپوں سے تعلقات منقطع کرنے کا بھی وعدہ کیا نیز اپنے حملوں کی شدت کو کم کرنے اور افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کا بھی عہد کیا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
فروری
کیا ویگنر کا سربراہ ابھی زندہ ہے ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:روسی ویب سائٹ ریڈوفکا نے لکھا کہ ممکن ہے کہ کمانڈر
اگست
حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ
اگست
یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ
جون
مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو
جون
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات
مئی
حاج قاسم نے خطے کے لوگوں کو متحد کرنے میں کیا کردار ادا کیا؟
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر ابوالفضل ظہرہ وند پیر
جنوری