سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ نابلس بٹالین نے ایک بیان جاری کیا جس میں جنین اور نابلس شہر میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔
العہد چینل کی ویب سائٹ کے مطابق آج منگل کی صبح القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ نابلس بٹالین نے ایک بیان جاری کیا جس میں مغربی کنارے میں واقع دو شہروں جنین اور نابلس میں صہیونی افواج کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس مزاحمتی گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے آج صبح جنین کے جنوب میں واقع عنزہ قصبے میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا، بیان میں نابلس شہر کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے خلاف نابلس بٹالین کی فائرنگ کی کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے کہا گیا کہ مزاحمتی فورسز نے بلاطہ کیمپ اور بیت فوریک چوکی کے اطراف صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔
درایں اثنا صفا نیوز ایجنسی نے صہیونی فورسز کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی،فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے آج مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع چھاپے مار کر 20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک اور واقعے میں فلسطین ڈوڈے چینل نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں برسائیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، دوران حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
جون
’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی وزیر اعظم کا اختیار ختم
اپریل
پاکستان کے صوفی رہنماؤں کی اسرائیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی
فروری
امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا
جون
مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
دسمبر
اسرائیل کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے:شاباک کا سرکاری انتباہ
فروری
عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ
نومبر
ٹوئٹر کی جانب سے اہم ترین فیچر متعارف
ستمبر