?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر مخدوش صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ نئے تنازع کا امکان زیادہ دور نہیں ہے۔
تازہ ترین فوجی ہتھکنڈہ جس میں غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ایک مکمل جنگ کا نقشہ بنایا ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونیوں نے مزاحمت کے محور سے پیدا ہونے والے نئے مساوات کی سنگینی کو بھانپ لیا ہےاور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مقبوضہ علاقے چاروں طرف سے مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔
درحقیقت صہیونی پیش گوئی کرتے ہیں کہ آج نہیں تو کل وہ ایک علاقائی جنگ میں داخل ہو جائیں گے جس کے نتائج کو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا،خاص طور پر جبکہ صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر حالات بالکل بھی سازگار نہیں ہیں اور سیف القدس کی لڑائی نیز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حالیہ شہادت طلبانہ آپریشن کے بعد صیہونی حکام اور آبادکاروں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
اسرائیل اخبار ہیوم نے صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر مخدوش صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشدان اور قدس کے علاقوں کے رہائشی فلسطینی میزائلوں کے خوف سے بار بار اسٹرانگ رومز اور پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبورہوتے ہیں۔
اسرائیل ہیوم نے مزید لکھاکہ صیہونی فوج اس وقت چھ جنگی میدانوں سے نمٹ رہی ہے، جن میں سے کچھ کو ابھی تک فعال نہیں کیا گیا ہےجبکہ اسرائیل کو مختلف محاذوں پر خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیے چاہے وہ قلیل مدتی ہو یا طویل مدتی ہوں،تاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی فعال جنگی محاذوں میں جن میں اسرائیل بارہا مصروف رہا ہے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے پچھلی دہائی میں جو جنگیں لڑی ہیں ان کے علاوہ غزہ کی سرحد پر روزانہ جھڑپیں اور حماس کی فوجی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ تیار نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
راولپنڈی میں سیلابی صورتحال؛ وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے
جولائی
نیتن یاہو کی دیوان لاہہ کے ممکنہ فوجداری حکم سے بچنے کی کوشش
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور
ستمبر
ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے
ستمبر
شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
امریکی وزیر خارجہ کی اپنے سعودی ہم منصب اور سوڈانی وزیر اعظم سے بات چیت
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:سوڈانی وزیر اعظم کی بغاوت کے منصوبہ سازوں کے ہاتھوں رہائی
اکتوبر
آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی
جولائی
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری