?️
سچ خبریں:سعودی اخبار الشرق الاوسط نے اپنے ایک کالم میں صیہونی حکومت کی مجرمانہ شبیہہ کی بحالی کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی بحران کا حل صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا اور اس کی امداد کو قبول کرنا ہے۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کے لندن کے ایڈیشن اپنےنے آج کے شمارے میں” کیا ہم اسرائیل کے بارے میں کھل کر بات کر سکتے ہیں؟” کے عنوان سے ایک کالم شائع کیا ہے جس میں لبنان سے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور اس ریاست اور اس کی امداد کو قبول کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
العہد نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس کالم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صیہونی حکومت اور لبنان کے بارے میں ریاض کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ،العہد نے اسے ہذیان سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی صیہونیوں کے لیے اپنے میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے تازہ ترین جدت اور نئی بات لبنان کو اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی دعوت دینا ہے ،انھوں نے لبنان سے کہا ہے کہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کےلیے اسرائیل کی امداد کو قبول کر لیں۔
الشرق الاوسط اخبار نے صیہونی وزیر جنگ جو ابھی تک غزہ کی دلدل سے اپنے آپ کو باہر نہیں نکال سکا ہے، کے مذموم ریمارکس کا غلط استعمال کیا جس نے لبنان کی مدد کرنے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے اس ملک پر چالاکی سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور "کیا ہم اسرائیل کے بارے میں واضح طور پر بات کرسکتے ہیں؟” کے عنوان سے ایک نوٹ میں لکھا ہےکہ اسرائیلی وزیر دفاع بنی گانٹز نے لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اسرائیلی دقیانوسی تصورات کو توڑ دیا،لہذاحقیقت یہ ہے کہ لبنانیوں کو اسرائیل کے بارے میں واضح اور معقول بات چیت کی ضرورت ہے اور اس کے نتیجے میں حزب اللہ کا مقابلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ الشرق الاوسط کے کالم نگار عربوں اور اسرائیلی حکومت کے مابین موجود تنازعات کو میاں بیوی کے مابین تنازعات اور اختلافات کی سطح تک کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو واضح طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے،لبنان اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی اس دعوت میں جو بات مضحکہ خیز لگتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کالم قابض حکومت کے امیج کو ترمیم کرنے کی ایک انتھک کوشش ہےجبکہ یہ وہی حکومت ہے جس نے جولائی 2006 کی جنگ کی میں بغیر کسی وجہ کےلبنان پر حملہ کیا اور لبنانی شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیاجس کے اثرات ابھی تک لبنانی شہریوں کی زندگی میں موجود ہیں ۔
مشہور خبریں۔
نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے
جون
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بھکر کے حلقہ این اے
جنوری
رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ
مئی
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی
مئی
حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا
?️ 25 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو
دسمبر
انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
جنوری
صیہونی حکومت پر حماس کا خوف طاری
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق شائع شدہ رپورٹوں سے
جون