?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی لگاتار بے حرمتی پر قابضین کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے اس طرح کے اشتعال انگیز منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قدس کے امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
حماس کے رہنما ہارون ناصر الدین نے سخت متنبہ کیا ہے کہ صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایک ایسا خطرناک اقدام ہے جس کے نتائج کی ساری ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوگی، انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں نے مسجد الاقصیٰ کے خلاف اشتعال انگیزی تیز کر کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی اور اسے جارحیت کا نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔
ناصر الدین نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین مسلمانوں کے قبلۂ اول کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت صیہونی دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے مجبور کر دے گی۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت مسجد الاقصی کا اسلامی تشخص ختم کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی نوجوانوں کی استقامت و مزاحمت کی بنا پر اس سلسلے میں اس کی اب تک کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکی ہے،درایں اثنا فلسطینی گروہوں نے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں اپنی موجودگی مسلسل بڑھاتے رہیں تاکہ غاصب صیہونی حکومت کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہ ہو سکے۔
مشہور خبریں۔
ہنٹر بائیڈن: نیتن یاہو جیل سے فرار ہونے کے لیے جنگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے
جولائی
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی۔ رانا مشہود احمد
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد
جولائی
شام میں دہشت گرد صیہونی عناصر ہیں: الحشد الشعبی
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے میڈیا ڈائریکٹر مہند العقابی
دسمبر
سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے
اگست
دواؤں اور علاج پر پابندی،شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے رہنما شامی عوام کو سکون
جنوری
وسطی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی
مارچ
فلسطینی بچوں کے لیے 2021 مہلک ترین سال؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی بچوں کے حقوق کے تحفظ کی
دسمبر
علاقائی استحکام کیلئے ایک پرامن محفوظ اور مستحکم افغانستان بہت ضروری ہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر
اگست