صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

جنگ

🗓️

سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ آباد کاروں کی جانب سے معاوضے کی 700000 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں،کہا کہ غزہ جنگ کے کل نقصانات کا تخمینہ لبنان کی جنگ سے چھ گنا زیادہ ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں اس حکومت کو ہونے والے نقصانات لبنان کی 33 روزہ جنگ کے نقصانات سے 6 گنا زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان

صیہونی حکومت کی والہ نیوز سائٹ جو سکیورٹی ذرائع سے وابستہ ہے، نے قابض حکومت کے ڈائریکٹر جنرل شائ اہرونووچ کے حوالے سے یہ اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہمارے پاس جنگ سے ہونے والے بالواسطہ نقصانات کے معاوضے کی تقریباً 700000 درخواستیں آئیں جن میں سے نصف ملین قبول ہوئیں جبکہ ہمیں اب تک کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ٹیکس انتظامیہ کا عملہ ان مطالبات کو پورا نہیں کر سکتا۔

ساتھ ہی، اہرونووچ نے لبنان جنگ کے نتیجے میں متوقع نقصانات یا اس حکومت کے نقصانات کی اصل رقم کے درست اعدادوشمار فراہم نہیں کیے، لیکن صیہونی حکومت کی کابینہ کے سابقہ ​​اعلانات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ 2006 کی 33 روزہ جنگ میں اس حکومت کو ہونے نقصانات کے معاوضے کے لیے 100000 سے زائد دعوے کیے گئے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے 2007 میں اعلان کیا تھا کہ لبنان کی جنگ کی کل لاگت 2.8 بلین ڈالر ہے۔

اہرونووچ نے اس سے قبل صہیونی اسٹاک ایکسچینج کی پبلک سبسکرپشن میں کہا تھا کہ غزہ کی جنگ بہت پیچیدہ ہے اور ہم نے آج تک ایسی پیچیدہ صورتحال نہیں دیکھی۔

مزید پڑھیں: صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ

قابل ذکر ہے کہ 2023 سے قابض صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں اور غزہ میں بہت سے رہائشی مکانات اور شہری انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں نیز صیہونی محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والے قحط اور بھوک کے نتیجے میں اس خطے میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔

مشہور خبریں۔

بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان

🗓️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ

سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں

🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان

بعض سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں:وزیر اعظم

🗓️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند

عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس

سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

🗓️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

🗓️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے