سچ خبریں:ایران نے صیہونیوں کی جانب سے شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر کیے جانے والے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام سمجھتے ہیں ان کی سلامت اسی وقت ہوگی جب خطہ میں آگ لگی رہے گی اور وہ ایسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کو خطے میں بدامنی پھیلانے میں ہی اپنی سلامتی نظر آتی ہے، خطیب زادہ نے کہا کہ صہیونیوں نے شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر حملوں میں غذائی اور طبی مواد کو نشانہ بنایا ہے ،ہم اسرائيل کے اس وحشانہ اقدام کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام اقوام متحدہ کا رکن ملک ہے اور غاصب صہیونی حکومت کے شام پر مسلسل حملے اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، انھوں نے کہا کہ اسرائيلی رہنماؤں نے خطے کے امن و ثبات و استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہےاور اس طرح وہ اپنے لئے امن و سلامتی کی تلاش کررہے ہیں۔
خطیب زادہ نے اسرائيل کے جارحانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور عوام کا ملکی دفاع کا جائز حق محفوظ ہے، انھوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائيل کو شام کے خلاف جارحانہ اقدامات سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ورنہ عالمی برادری کی خاموشی سے اسرائيل کے حوصلے مزيد بلند ہوں گے اور اس سے خطے کے امن و صلح کو نقصان پہنچے گا۔