?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے تقریباً سات ماہ گزرنے کے بعد اس پٹی میں یتیم بچوں کی ایک بڑی تعداد ہو چکی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کی بنیاد پر اقوام متحدہ نے تاکید کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں چھ ہزار سے زائد فلسطینی ماؤں کو شہید کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شیرخوار بچے بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں
اس تنظیم نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں سے اس پٹی میں 19000 بچے یتیم ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان ٹیس اینگرام نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال کے ابتر ہونے کے بارے میں خبردار کیا اور اس پٹی میں زخمیوں اور بھوکے لوگوں کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے غزہ کی پٹی کو بچوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ
یونیسیف کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں خوراک اور صفائی کی کمی کی وجہ سے روزانہ بچے مرتے ہیں ، کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11 ہزار فلسطینی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 9000 مریضوں اور زخمیوں کو اس پٹی سے باہر علاج کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کا سہارہ کیوں لے رہے ہیں؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے آئندہ
اکتوبر
اپوزیشن کو آج پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: فردوس عاشق اعوان
?️ 25 جون 2021لاہور( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جون
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے
جون
حزب اللہ مشرق وسطیٰ کی مضبوط ترین فوجوں میں سے ایک
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کی فوج کو
اکتوبر
امریکہ میں آتشیں اسلحے سے خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کی جانے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا
ستمبر
پارٹی سربراہی کا معاملہ: عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو پارٹی
جنوری
نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر
مئی
ڈی ایف پی کامقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے قتل وغارت پر اظہارتشویش
?️ 30 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک
اکتوبر