صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان

فاشسٹ

?️

سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگار نے فلسطین میں جاری کئی اہم واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غاصب حکومت کی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کہیں بھی صیہونیوں کے لیے سلامتی اور استحکام نہیں ہوگا۔

عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے نئے کالم میں مقبوضہ فلسطین پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ عرب اور اسلامی دنیا ترکی اور شام اور 40 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور 60 ہزار سے زائد عمارتوں کی تباہی لانے والے میں زلزلے میں پھنسے ہوئے ہیں،فلسطین میں 3 اہم صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہیں جن کے مستقبل قریب میں خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں:

1۔ پہلا مسئلہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور اس ملک کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ذریعے ریاستہائے متحدہ کا اردن کی حکومت پر اگلے ماہ مراکش میں منعقد ہونے والے Negev 2 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر مجبور کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے ، شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردن کی حکومت واشنگٹن کے ان دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے۔

2۔ دوسرا مسئلہ صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے منصوبوں سے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنے پر مبنی اسرائیلی بینکوں کے سربراہوں کی تنبیہ جس نے ان سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچایا ہے اور وہ مقبوضہ فلسطین چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں نیز عدلیہ میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فقدان سے متعلق ہے۔

3۔ لیکن تیسرا مسئلہ اس قانون سے متعلق ہے جسے صیہونی حکومت کی Knesset نے حال ہی میں منظور کیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ بیت القمدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی کارکنوں کی شہریت یا رہائش منسوخ کرکے انہیں جبری طور پر مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی میں بھیج دیا جائے گا۔

اس تجزیہ کے مطابق، اردنی حکام النقب2 سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی کور چاہتے ہیں، جس طرح انھوں نے اوسلو معاہدے کو "وادی عرب” معاہدے پر دستخط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا، اب بھی وہ مغرب میں ہونے والی النقب2 سربراہی کانفرنس میں اپنی شرکت کو فلسطینی اتھارٹی کی موجودگی سے مشروط کر رہے ہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے مشیر اور عرب اسرائیل تنازعہ کے معاملے میں امریکہ کے نمائندے ہادی عمر نے جو اس وقت مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم ہیں، نے فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں النقب اجلاس شرکت کی دعوت دی ہے۔

مشہور خبریں۔

 غزہ پر قبضہ تل ابیب کے لیے خطرناک جال ثابت ہو سکتا ہے

?️ 8 ستمبر 2025 غزہ پر قبضہ تل ابیب کے لیے خطرناک جال ثابت ہو سکتا

مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان

وینزویلا کے خلاف کاروائی پر امریکہ کو چین کا انتباہ

?️ 28 نومبر 2025 وینزویلا کے خلاف کاروائی پر امریکہ کو چین کا انتباہ چینی

صہیونی میڈیا کا اعتراف: اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں: ہآرتص نے ایک رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ بنیامن

جنگ سیف القدس کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی جہاد کا بیان

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام منگل کو

موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر

معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال

?️ 19 اکتوبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے