?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور لکی مروت میں دو الگ الگ واقعات میں 2 مبینہ خودکش بمبار ہلاک جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 مشتبہ خود کش بمبار امن کمیٹی کے سربراہ پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے اور اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد کی حامل جیکٹ پہنے ہوئے تھے، ملزمان موٹر سائیکل رکشا میں آئے اور ڈیرہ اسمٰعیل خان بنو روڈ کی عرفان کالونی میں امن کمیٹی کے چیف نور عالم محسود کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو نور عالم محسود پر خودکش حملے کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
ضلعی پولیس کے ترجمان امتیاز بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آوروں کو روکا، بعد ازاں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اہلکاروں اور مشتبہ حملہ آروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو مشتبہ بمبار ہلاک ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے دوران نورعالم محسود اور ان کا بھتیجا سراج محسود آفس کے اندر ہی موجود تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے ہلاک حملہ آروں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی، ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد درکار ہوگی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے 2 کلاشکوف، 2 ایس ایم جیز، 7 میگزین ، 7 ہینڈ گرینیڈ اور 70 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
اسی دوران ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈپٹی پولیس افسر اور سی ٹی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں واقعے کے حوالے سے ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لکی مروت میں پیروالا موڑ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند حملہ آروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر راکٹ اور ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے دریا کے کنارے گھنے جنگلات میں بھی سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ضلع میں سیکیورٹی اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ خیال رہے کہ 24 اکتوبر کو عبدالخیل کے علاقے کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر بم سے حملہ کیا تھا، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب
?️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس
دسمبر
ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے
مئی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور
?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ
اپریل
افریقہ میں فرانسیسی اثر و رسوخ کا دور ختم ہو چکا ہے: میکرون
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:امانوئل ماکرون، صدر فرانسہ، نے اتوار کو نیروبی میں زور
مئی
پاکستان اپریل 1401 میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گا
?️ 26 نومبر 2021سچ خبریں: عاصم افتخار » پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقامی اور
نومبر
ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی
جون
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
فلسطینی عوام اپنی مزاحمتی روش کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی
اگست