صیہونی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:لبنانی اخبار نے صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ مصر کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
لبنانی اخبار الاخبار نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورہ قاہرہ اور اسرائیلی عہدہ دار نے مصری حکام کے ساتھ جن امور پر بات کی تھی اس کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے،روزنامہ نے ایک باخبر مصری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصری فریق نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں لچک دکھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حماس تحریک کے اہم مطالبات پر عمل درآمد کرے، جسے وہ کبھی ترک نہیں کرے گی۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ مصری انٹیلی جنس سروس نے صیہونی حکومت کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے ابتدائی کاموں کی تکمیل میں رکاوٹ اور تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کیس کا نتیجہ مصر اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں اسرائیل کے لیے بہت فائدہ مندہے۔

خاص طور پر ایسے وقت میں جبکہ قاہرہ ان ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہا ہے،مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک انٹیلی جنس وفد کے مصر سے تل ابیب اور غزہ کا سفر کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا یاہے تاکہ 2021 کے اختتام سے قبل قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

 

مشہور خبریں۔

ٹنل آف فریڈم کا ہیرو رہا کر دیا گیا؛ محمد العارضہ کون ہیں؟

🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے ہوشیاری کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ

امریکہ افغانستان میں منجمد اثاثے جاری کرے: سینئر طالبان عہدیدار

🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے کہا کہ افغانستان

صیہونیوں نے غزہ کے کتنے رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں؟

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں حماس سے وابستہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے

پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال

🗓️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں

مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے

امریکی قابض عراق میں رہنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ عراقی حزب اللہ کا بیان

🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بٹالین کے ایک سکیورٹی اہلکار نے اس

امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے