?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی اور حزب اللہ کی طاقت میں اضافے کا ذکر کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا لبنانی حزب اللہ فورسز کی بڑھتی ہوئی طاقت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی فوج کی قوت مدافعت میں کمی کے معاملے پر رپورٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
عبرانی زبان کے ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہمارے فوجی دستوں کے درمیان بحران میں اضافہ دیکھ رہے ہیں جبکہ لبنانی حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی ہمت کے مقابلے میں صیہونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی کو واضح طور پر دیکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟
یدیعوت احرونٹ اخبار نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ حزب اللہ نے الرضوان یونٹ کو میدان میں تعینات کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے الجلیل میں پناہ لے رکھی ہے جس کا مطلب فوج کی قوت مدافعت کا کم ہونا ہے،اسرائیلی فوج حزب اللہ کے مقابلہ تحفظ چاہتی ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 کے عسکری امور کے نمائندے نے بھی خبر دی ہے کہ اسرائیل کے سکیورٹی اور فوجی ادارے آنے والے ہفتوں میں نئی صورتحال کے منتظر ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ حالات ہمارے حق میں نہیں ہوں گے، ہماری قوت مدافعت کم ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے نے صیہونی قومی سلامتی کے وزیر یوو گیلنٹ اور صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہلوی کو پریشان کر رکھا ہے،موجودہ صورتحال اچھی نہیں ہے اور ہر روز فوج کی تیاری میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کا منصوبہ ہمارے زوال کا سبب بنے گا،یہ نظریہ اسرائیل کے مستقبل کو تاریک کر دے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی میڈیا نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ عدالتی اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں کے درمیان صہیونی فوج کی شورش زدہ ریاست کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد امریکی مسلح افواج کے سربراہ مارک ملی اگلےہفتہ مقبوضہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:صیہونیوں کے دلوں میں بڑھتا دن بدن حزب اللہ کا خوف
اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کی ہزاروں ریزرو فورسز نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف احتجاجاً اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
صہیونی کان چینل نے اعلان کیا ہے کہ اس امریکی جنرل کے تل ابیب کے دورے کی بنیادی وجہ صہیونی فوج کے بحران کے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی افواج پر اثرات کی تحقیقات کرنا ہے۔
یہ دورہ امریکہ کی جانب سے اس حکومت کے اندرونی معاملات پر گہری نظر رکھنے کے پیش نظرہے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تنازع میں فوج کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد، گوادر: (سچ خبریں) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جاری
نومبر
ارے واہ اتنی ترقی عظمی بخاری کا وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی پر طنز
?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا
جنوری
اسرائیل اور ویانا مذاکرات؛فوجی حملہ یا ایٹمی تعاون
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور P5+1 کے درمیان ویانا میں
دسمبر
بھارت پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اس سال کے آخر میں ایس سی او
مارچ
طالبانی کو عراقی صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے ایک رکن نے سابق
نومبر
2020 کے امریکی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ بے نتیجہ نکلا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم
فروری
ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
فروری
سام سنگ کا گلیکسی ڈیوائسز میں اے آئی ٹولز دینے کا اعلان
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی
اپریل