🗓️
سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب اللہ کسی بھی قیمت پر نہ ہی صیہونی حکومت کے قبضے کو قبول کرے گی اور نہ ہی امریکہ کی سازشوں اور منصوبوں کو ہر گز قبول کرے گی۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ لبنانی فوج کی حمایت کی ہے اور ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم فوج کی جگہ لیں گے، تاہم فوج کو لبنان کی حمایت اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے اپنا فرض پورا کرنا چاہیے۔
لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ آپ نے عوام کے لیے کیا کیا جبکہ حکومت گر رہی ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کیا کیا؟ ہم نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ایک نمائندہ ایجنسی اور وزارت کا تجربہ فراہم کیا۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ہتھیاروں نے جنوبی لبنان اور مغربی بقاع کو آزاد کرایا، داعش اور النصرہ کو نکال باہر کیا، اور اسرائیل کے ساتھ ایک توازن پیدا کیا، اگر مزاحمتی ہتھیار نہ ہوتے تو لبنان کو ہر روز اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنا پڑتا۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے اپنی زمینوں پر قبضے کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم امریکی سازشوں اور منصوبوں کے سامنے جھکیں گے۔
مشہور خبریں۔
حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے
🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا
نومبر
ہماری ترجیح جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے ڈراؤنے خواب کو چکناچور کرنا ہے:ٹرمپ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی
ستمبر
عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان
🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالفطر سے قبل اتوار (31 مارچ) کو پیٹرول
مارچ
خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف
🗓️ 3 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے شادی
جنوری
70% برطانوی مسلمانوں نے کام کی جگہ پر اسلام مخالف رویے کا تجربہ کیا
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں: برطانیہ میں کام کرنے والے 10 میں سے سات مسلمانوں
جون
اشتعال انگیز تقریر، جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور
🗓️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر پاؤ پل
مئی
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر
ابراہیم رئیسی دمشق پہنچے ؛ اس تاریخی سفر کے پیغامات اور جہتیں کیا ہیں؟
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سیدابراہیم رئیسی کے دورہ
مئی