?️
سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمیں 7 اکتوبر کو دشمن کی اسٹرٹیجک شکست کے تباہ کن نتائج کا سامنا ہے جس نے صیہونی حکومت میں زبردست زلزلہ برپا کر دیا تھا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہمیں 7 اکتوبر کو دشمن کی اسٹرٹیجک شکست کے تباہ کن نتائج کا سامنا ہے جس نے صیہونی حکومت میں ایک عظیم زلزلہ برپا کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہ مزاحمت نے طوفان الاقصی کی تاریخ کو نشان زد کیا، جو ہماری سرزمین اور بیت المقدس سے حملہ آوروں کے انخلاء کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
ھنیہ نے کہا کہ قابضین نے قسام کے حملے کے بعد ہونے والی شکست کی تلافی کے لیے عام شہریوں کے قتل عام کرنے اور انہیں بے گھر کرنے کا سہارا لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی بزدل فوج ہمارے بہادر جوانوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے لہذا اس نے قتل و غارت کا سہارا لیا ہے۔
ھنیہ نے کہا کہ ہم امریکہ اور مغرب کی مکمل حمایت کے ساتھ دشمن کے اقدامات کے باوجود آزادی اور واپسی کی حکمت عملی کو دوبارہ شروع کریں گے،غزہ کے لوگ اپنی سرزمین سے جڑے ہوئے ہیں اور غزہ کو نہیں چھوڑیں گے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید تاکید کی کہ قابضین کو جو اسٹریٹجک ضرب لگائی گئی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری سرزمین کی آزادی قریب ہے۔
انہوں نے بمباری کے باوجود مزاحمت اور قسام کی حمایت کے لیے منعقد ہونے والے مارچوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ یا مغربی کنارے سے مصر کی طرف ہجرت نہیں کی جائے گی،میں مصری حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو فلسطینیوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ نقل مکانی نہیں ہوگی۔
ھنیہ نے کہا کہ امریکہ کی حمایت سے غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ ناکام ہو گا،میں مصر میں اپنے بھائیوں سے کہتا ہوں کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنی سرزمین میں رہیں۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
انہوں نے مزید تاکید کی کہ حماس میڈیا پروپگنڈے سے خوفزدہ نہیں ہے،حماس شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی،میں ان تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے غزہ اور قابضین کے خلاف مزاحمت کی حمایت کی اور میں چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی ہاری ہوئی فوج کی سب سے بڑی کامیابی
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کے
نومبر
صیہونی حکومت کے ایک مشہور بریگیڈ کمانڈر ہلاک
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:حکومت کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے اسرائیلی فوج کے جانی
نومبر
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے
اگست
پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما
جون
نئے دور میں ترک صدر کے لیے سب سے بڑا چیلنج
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں ایک اہم موضوع پر دن رات بحث
جون
ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے
?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن
نومبر
اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر بن گئیں
?️ 22 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں پہلی بار عرب خاتون اسرائیلی پارلیمنٹ
جون