سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی نابلس میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت کے بعد صیہونی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 106 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی کی خبررساں ایجنسی وفاکی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ریڈ کراس اینڈ ایمرجنسی سرویس کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع مغربی کنارے کے شہر بیتامیں گذشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جبریل کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی کو گولی مار دی گئی جبکہ 19 افراد کو پلاسٹک کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ، اس کے علاوہ آنسو گیس سے سانس لینے کے نتیجے میں 72 افراد دم گھٹنے کا شکار ہوئے جبکہ 14 افراد کو زدوکوب کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے بیتاقصبے کے رہنے والے 41 سالہ شادی عمر لوطی سلیم نامی شہری کو گولی مار کر شہید کردیا۔