?️
سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں کو خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور فلسطین میں پیش آنے والے تازہ ترین صورتحال کا ذکر کیا اور کہا کہ صیہونی دشمن کو طاقت کی زبان کے سوا کوئی زبان سمجھ میں نہیں آتی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنظمیوں کے ساتھ ویڈیو کانفرانس کے ذریعہ خطاب کیا جس میں آپ نے افغانستان اور فلسطین کے تازہ ترین اور انتہائی تلخ واقعات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی لعنت ہو ان سفاک ترین افراد پر کہ جنہوں نے افغانستانی معصوم اور مظلوم بے گناہ غنچوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا، خاک و خون میں نہلادیا اور ان بچيوں کو شہید کرکے وحشی پن کی حدوں کو عبور کرلیا۔
اس کے ساتھ ہی انھوں نے مسجد الاقصی ، قدس شریف اور فلسطین کے دیگر مقامات پر صیہونیوں کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیرانسانی اقدامات دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے انجام پارہے ہیں، سب کو چاہیے کہ ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپنے فرائض پرعمل کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ملت فلسطین کی استقامت اور پائیداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی طاقت کی زبان کے سوا کوئی دوسری زبان نہيں سمجھتے لہذا فلسطینیوں کو چاہیے کہ اپنی استقامت اور طاقت کو بڑھائيں تاکہ ان ظالموں کو گھٹنے ٹیکنے اور بربریت اور وحشی پن پر مبنی اقدامات ا نجام دینے سے روکا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان
?️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں
ستمبر
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
سلامتی کونسل افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی سے تعلقات منقطع کرنے پر زور دے
?️ 7 مارچ 2024اقوام متحدہ: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
مارچ
ہم تل ابیب کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الشرق کے ساتھ ایک
جولائی
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری
سوڈان امریکہ اور اسرائیل کے عظیم فریب کا شکار ہو گیا ہے: عطوان
?️ 19 اپریل 2023سوڈان اکتوبر 2021 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے شدید
اپریل
غزہ کی پٹی کے مکینوں کے تباہ کن حالات
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر کے مطابق اس پٹی کے وسط میں واقع
جولائی
عراق اور ترکی نے تجارتی حجم کو 30 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا
?️ 14 اگست 2025عراق اور ترکی نے تجارتی حجم کو 30 ارب ڈالر تک بڑھانے
اگست