صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر وسیع پیمانے پر سائبر حملے کی خبر دی جس کے نتیجہ مین صیہونی فوج کی بہت ساری معلومات لیک ہوگئیں۔

النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ نےاس حکومت کی فوج کے سینکڑوں فوجیوں کی صحیح معلومات لیک کی ہیں، رپورٹ کے مطابق Moses Staf کے نام سے مشہور اس گروپ نے پیر کو اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کی ایک ذاتی تصویر جاری کی جس پر دھمکی آمیز پیغام لکھا تھاکہ ہم آپ کے تمام فیصلوں سے آگاہ ہیں اور ہم ایسی جگہ کو نشانہ بنائیں گے جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی نجی کمپنیوں پر سائبر حملہ کیا گیا تھا اور سینکڑوں صارفین کی معلومات لیک ہو گئی تھیں، صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکرز نے اپنے صفحہ "ڈارک نیٹ” اور ٹیلی گرام گروپ میں سے ایک پر صہیونی فوج کے فوجی یونٹوں کی مکمل اور درست معلومات کی فائلیں شائع کیں جن میں نام، عہدے اور فوجی کورسز اور یہاں تک کہ ان کے ذاتی فون نمبر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائلوں کے ساتھ ایک پیغام بھی تھا جس میں لکھا تھاکہ ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک آپ کے جرائم کو بے نقاب نہیں کردیتے اور ہم آپ کو وہاں پر چوٹ پہنچائیں گے جہاں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ،پیغام کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے سب سے بڑے اسپتالوں اور طبی مقامات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے

لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی ذخیرہ شدہ پٹرول دریافت

🗓️ 26 اگست 2021سچ خبریں:لبنان میں پچھلے کچھ دنوں سے 14 مارچ تحریک والے ایران

سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئے ماڈل کے تحت آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم

🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک

انڈونیشیا کے ایک چرچ میں دھماکہ

🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کیتھولک چرچ کے صحن

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

🗓️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

ڈنمارک میں قرآن کی توہین پر پابندی 

🗓️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے شمالی یورپ میں واقع اس

یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام

فرانسیسیوں کا یوکرین میں کیا حشر ہوگا؟

🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے