صیہونی جیلوں میں 40 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطینی

?️

سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں40 فلسطینی قیدی جیلوں کی صورتحال اور فلسطین لبریشن فرنٹ کے سکریٹری جنرل احمد سعدات کے خلاف صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کے امور میں سرگرم فلسطینی مرکز حنظلہ نے اعلان کیا ہے کہ 40 فلسطینی قیدی اپنے حالات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال سمیت مختلف اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حنظلہ فلسطینی مرکز نے اعلان کیا کہ ان قیدیوں کا تعلق فلسطین لبریشن فرنٹ سے ہے جو جدوجہد کے مختلف طریقے اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال بھی شامل ہے۔

اس مرکز نے اعلان کیا کہ فلسطینی قیدیوں کا یہ فیصلہ صہیونی محکمہ جیل کی طرف سے فلسطین لبریشن فرنٹ کے سکریٹری جنرل احمد سعدات کے خلاف کیے جانے والے غیر انسانی سلوک اور انہیں دیگر قیدیوں سے الگ کرنے کے خلاف احتجاج میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی سما نیوز ویب سائٹ نے ایک اور خبر میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت جلد ہی تین فلسطینی نوجوانوں کو رہا کرے گی جن کے نام الشبان علی شریف، خالد شریف اور رضی شریف ہیں، اس شرط پر کہ وہ45 دن تک مسجدالاقصیٰ سے دور رہیں گے۔

یاد رہے کہ فلسطینی سرزمین کے اصل مالکان کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل دباؤ اور ظلم و جبر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جب کہ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان ٹور ونس لینڈ نے فلسطینیوں کے لیے فوری غذائی امداد کے لیے مالی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

خواتین کو وراثت سے محروم کرنیوالی رسومات کی کوئی شرعی اور قانونی حیثیت نہیں، وفاقی شریعت کورٹ

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثناءاللہ

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ

آصف زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 26 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی

غزہ میں صیہونی مظالم کے 170 دن کے حیران کن اعدادوشمار

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ پر قبضے کے 170ویں دن غزہ کی پٹی میں سرکاری

نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے