?️
سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کر دیا۔
فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 60 سالہ فلسطینی خاتون کو آج (جمعہ) کی دوپہر سے قبل رام اللہ کے قریب صہیونی آباد کار نے گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کر دیا،رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گردانہ واقعہ رام اللہ سے نابلس جاتے ہوئے سنجل گاؤں کے قریب پیش آیا جس میں فلسطینی ساٹھ سالہ خاتون کو شدید زخمی خاتون کو اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہیں شہید ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اس حادثے کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہونے والےصیہونی آبادکار نے 2014 میں "ایناس شوکادار” اور "توالن عصفور” نامی دو بچوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلا تھا جن میں پہلا شہید اور دوسرا مفلوج ہو گیا تھا، تاہم صیہونی حکومت کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ آج کا حادثہ عام ڈرائیونگ کا واقعہ تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی آباد کاروں کے فلسطینی دیہاتوں اور زرعی اراضی پر حملوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہوا ہے جس کے تحت انہوں نے نابلس کے شمال میں واقع گاؤں برقہ میں لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا، کھڑکیاں توڑ دیں اور درخت کاٹ ڈالے،ادھر پیر کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے فوجیوں پر پتھر پھینکنے یا مولوٹوف کاک ٹیل کے بہانے فلسطینی نوجوانوں پر گولی چلانے کی ہری جھنڈی دے دی اور نئی ہدایات کے مطابق اسرائیلی فوجی حمایت کے بہانے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر سکتے ہیں اور انھیں گولی مار سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
?️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی
بن سلمان کی بچگانہ حرکتیں اور بائیڈن کی پدرانہ شفقت
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن جنہوں نے کبھی جمال خاشقجی کے گھناؤنے قتل
جولائی
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں
مارچ
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے ٹھکانوں پر
جنوری
ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے
نومبر
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملنے سے انکار
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے
دسمبر