سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ میں اس تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیل کو خود کو یہودی ریاست نہیں کہنا چاہیے؛ اس بیان نے نسل پرست صیہونیوں کو سخت پریشان کیا۔
حالیہ مہینوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا ہے جس میں 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے طرز عمل اور عملی اختلافات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے،اس رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے صیہونی حکومت کے اقدامات پر غور کیا گیا اور نتیجہ شائع کیا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر مبنی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ میں اس تنظیم کے ڈائریکٹر نے اس رپورٹ کی توثیق کرتے ہوئے سرکاری طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کو خود کو یہودی ریاست نہیں کہنا چاہیے۔
امریکہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پال اوبرائن نے نیشنل ڈیموکریٹک ویمنز کلب کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صرف 80 فیصد امریکی یہودیوں نے صیہونیت کو تسلیم کیا ہے لہذا اس حکومت کو خود کو یہودی ریاست نہیں کہنا چاہیے۔
اوبرائن جو خود کو مغربی جمہوریت کا حامی سمجھتے ہیں، دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے حامی نظریے کے ساتھ صیہونی حکومت کی بقا چاہتے ہیں ، اپنی تقریر میں کہتے ہیں کہ انھوں نے یہ بیان بغیر کسی سیاسی نقطہ نظر کے دیا ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب اسرائیلی حکومت کو صرف 80 فیصد امریکی یہودیوں کی حمایت حاصل ہے، تو اسے خود کو یہودی ریاست نہیں سمجھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری
دسمبر
مصر کئی دنوں سے لگاتار حادثوں کا شکار
مارچ
یمن میں منصفانہ اور باعزت امن ہونا چاہیے:المشاط
جنوری
شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط
مارچ
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
اکتوبر
سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
اپریل
وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان
جولائی
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
دسمبر