?️
سچ خبریں:تیونس کی ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل نے الجزائر کو پریشان کرنے کے مقصد سے تیونس کو تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر مبنی صہیونی لابی کی کوششوں کا اعلان کیا۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی ٹریڈ یونین کے سکریٹری جنرل نورالدین الطبوبی نے کہا کہ صہیونی لابی نے تیونس کو صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر مجبور کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے،رپورٹ کے مطابق الطبوبی نے کیروان ٹریڈ یونین کی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا پر صہیونی لابی نے الیکٹرانک روبوٹس اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تیونس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے تاکہ اس ملک کو اپنے جال میں پھنسایا جاسکے اور الجزائر کا محاصرہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ الجزائر ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے سمجھوتے کی مخالفت کی ہے حتیٰ کہ اس کی افریقی یونین میں رکنیت کی بھی، اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے تیونس اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا۔
تیونس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے صیہونی حکومت کے ساتھ تیونس کے سفارتی مذاکرات کے بارے میں کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے شائع ہونے والی خبروں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حمایت میں امریکی سنیٹرز میدان میں
?️ 13 مئی 2021سچ خبریں:امریکہ میں ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف
مئی
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
سیلابی صورتحال: احسن اقبال کی عوام سے چوکس رہنے، غیرضروری خطرہ مول نہ لینے کی اپیل
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
اگست
اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس
ستمبر
Cafe in North Jakarta introduces an unique birthday cake
?️ 21 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ٹی ایل پی کا مریدکے اور سادھوکے میں دھرنا، موٹر وے اور اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئیں
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور
اکتوبر
اسرائیل میں سیاسی اختلاف عروج پر
?️ 12 جون 2021سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار
جون
مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ
جولائی