?️
سچ خبریں:ایک اعلیٰ سطحی صیہونی شخصیت کے دفتر میں وائر ٹیپس کی دریافت نے صہیونی حلقوں میں معلوماتی جنگ میں تل ابیب کی شکست کے بارے میں خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
فلسطینی ویب سائٹ سمانیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے 13ویں چینل نے گزشتہ ایک اعلیٰ اسرائیلی شخصیت کے دفتر میں سننے والے آلات کی دریافت کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی عہدہ دار نے ان آلات کی دریافت کے بعد پولیس کو مطلع کیا اور یہ معاملہ مزید تحقیقات کے لیے(Lahf 433) انٹیلی جنس یونٹ کے حوالے کر دیا گیا،صیہونی چینل 13 ٹیلی ویژن نے اس عہدہ دار کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ایک عورت ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کس پارٹی یا جماعت نے اس ڈیوائس کو ان کے دفتر میں لگایا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے عہدہ داروں کی جاسوسی کے میدان میں یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کے واقعات کا انکشاف کئی بار ہوا ہے، تازہ ترین واقعات میں سے ایک سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں ٹیلی فون اور وائس ریکارڈر کی دریافت تھی جو ان کے علم کے بغیر برسوں سے ان کے دفتر میں لگی ہوئی تھی۔
عبرانی ذرائع کے مطابق یہ آلہ ایہود اولمرٹ کے دور صدارت میں وزیر اعظم کے دفتر میں لگایا گیا تھا اور نیتن یاہو کو معلوم نہیں تھا کہ اسے 10 سال تک چھپایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل اور یمن کے معاملے میں بڑھتی کشیدگی
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ
مارچ
قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
دسمبر
وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا
جولائی
حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کو صیہونی کئی سال سے کیوں تلاش کر رہے تھے؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کی شہادت کے بعد
ستمبر
عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات
دسمبر
تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ
اکتوبر
پاکستانی کرکٹرز کا اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم پوسٹ کردئیے
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے
اکتوبر
چینی سپلائی پر ضرورت سے زایدہ انحصار کی وجہ؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی حکام نے چند ہفتے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ
اکتوبر