🗓️
سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں نے امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے امریکی حمایت یافتہ فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں کے رہائشیوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کی اطلاع دی، مقامی ذرائع نے سانا کو بتایا دیر الزور کے نواحی قصبہ الصور کے رہائشیوں نے امریکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے،سانا کے مطابق مظاہرین نے مرکزی سڑکیں بند کر دیں اور عسکریت پسندوں کے ذریعہ علاقے میں متعدد نوجوانوں کے اغوا پر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ شامی ذرائع نےیہ بھی اطلاع دی تھی کہ امریکی قابضوں سے وابستہ ملیشیا نے مظاہرین پر فائرنگ کی تھی جو شامی ڈیموکریٹک فورسز یا امریکی حمایت یافتہ دھڑے کی کارروائیوں سے تنگ آکر مظاہرہ کررہے تھے،قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن سے وابستہ ملیشیا شمالی شام کے شہریوں تک پانی ، خوراک اور دیگر ضروریات تک رسائی کو روک رہی ہے جس کی بنا پر ان شہروں میں آئے دن ان کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں ، تاہم عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ۔
مشہور خبریں۔
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
🗓️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
پی ٹی آئی نے ’مداخلت‘ کا معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا
🗓️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی
مئی
مریم نواز کی تقریروں سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے:رانا تنویر
🗓️ 20 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا
ستمبر
سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کرنے کے جرم میں برطانوی پروفیسر گرفتار
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی جامعہ شناس اور محقق پروفیسر ڈیوڈ ملر نے انکشاف
مارچ
کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی
اکتوبر
نیب ترامیم کیس: نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں طلب
🗓️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے قومی
اگست
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
🗓️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)
جنوری