شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع

سامرا

🗓️

سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری کر کے شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الفرات نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی نے شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، الحشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن شمال مغربی سامرا کو داعش کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ تکفیریوں کی باقیات سامرا میں پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں اور سامرا کے شمال مغرب میں ہونے والے آپریشن میں ہم تکفیریوں کا تعاقب کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کے درپے ہیں۔

یادرہے کہ حال ہی میں عراقی ذرائع نے صوبہ الانبار میں آپریشن لبیک یا رسول اللہ کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کی کلید عوامی تحریک کی فورسز نے حاصل کی، آپریشن کے اختتام پر الحشد الشعبی فورسز نے کچھ کامیابیاں حاصل کیں۔

اس سلسلے میں عوامی تحریک انبار میں 7500 مربع کلومیٹر زمین کو خالی کرانے میں کامیاب رہی،آپریشن میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں متعدد عناصر کی نشاندہی اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا، اس کے علاوہ عوامی تحریک داعش کی باقیات سے تعلق رکھنے والی 15 سرنگوں کو دریافت اور تباہ کرنے میں کامیاب رہی۔

 

مشہور خبریں۔

آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے

کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں

🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر

عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید

🗓️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا

اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز

🗓️ 8 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام

یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   ایک سینئر برطانوی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ

وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے: گورنر پنجاب

🗓️ 30 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے