سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں دیہی علاقوں کےباشندوں نے امریکی قابضین اور ان سے وابستہ ملیشیاؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے شمالی شام کے دیہی باشندوں کی طرف سے امریکہ مخالف کارروائی کی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق الحسکہ شہر کے نواح میں واقع گاؤں تل شمیران کے مکینوں نے شامی فوج کی مدد سے امریکی قابضین اور ان سے منسلک ملیشیاؤں کے مشترکہ فوجی کانوائی کو علاقہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ شامی فوج نے الحسکہ کے مضافات میں امریکی قابض افواج کے ایک فوجی قافلے کو گزرنے کی اجازت نہیں دی ، شامی فوج کی ایک چوکی نے الحسکہ کے مشرقی مضافات میں واقع المجیبرا گاؤں میں امریکی فوجی قافلے کی نقل و حرکت کو روک دیا اور اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔
یادرہے کہ خبری ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کی ایک چوکی نے امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی قافلے کو القامشلی کے جنوب میں واقع گاؤں تل الذھب کی طرف پسپائی پر مجبور کیا،دریں اثناء سانا خبررساں ایجنسی نے کل اطلاع دی کہ القامشلی کے جنوب میں واقع گاؤں تل الذھب کے رہائشیوں نے شامی فوج کی حمایت سے امریکی قابض فوجیوں کے ایک قافلے کو گاؤں سے باہر نکال دیا اور اس کا راستہ روک دیا۔