سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو روک کر انہیں واپس پلٹنے پر مجبور کر دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں اایجسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی عرب فوج کے متعدد دستوں نے امریکی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو القامشلی کے مضافات میں روکا اور اسے جہاں سے آیا تھا وہیں واپس جانے پر مجبور کیا۔
شامی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی فوج نے القامشلی کے مشرقی مضافات میں تل ستیہ کے علاقے میں امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک کر اسے فوراً اپنے ٹھکانے پر واپس آنے پر مجبور کر دیا،سانا کے نمائندے نے مزید کہا کہ اس علاقے میں تعینات شامی عرب فوج کی متعدد بہادر افواج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شامی عرب جمہوریہ کی سرزمین میں امریکی قابضین کی کسی بھی بکتر بند گاڑی اور فوجی قافلے کا مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ جب سے امریکی قابض افواج نے شام کی سرزمین پر غیر قانونی اڈے قائم کیے ہیں، الحسکہ کے مضافات میں کئی دیہاتوں کے رہائشیوں نے شامی عرب فوج کی مدد سے، قابضین کے کئی فوجی قافلوں کا مقابلہ کیا ہے جو دیہاتوں اور قریبی علاقوں کے درمیان منتقل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام کی سرزمین پر امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف بار بار پتھراؤ اور نعرے لگا کر ان باشندوں نے قافلوں کو علاقہ چھوڑنے اور جہاں سے وہ آئے تھے وہیں واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔