سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر الحسکہ میں الصناعه جیل میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے دوران داعش کے 350 سے زائد جنگجو مارے گئے۔
عراقی سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شامی شہر الحسکہ کی الصناعه جیل میں قید داعش کے 350 ارکان فرار ہوتے ہوئے مارے گئے، بیان میں کہا گیا ہے عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ شامی جیل الصناعه میں قید دہشت گردوں کے فرار کی پیروی کر رہی ہے اور یہ فورسز بین الاقوامی اتحاد کے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ عراقی سرحد کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں گی۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق عراقی سکیورٹی انفارمیشن آفس نے کہاکہ معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ داعش اپنے 4400 دہشت گردوں کو الصناعہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی جس کے بعد داعش کے کچھ ارکان ہلاک اور دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کی مدد سے اکٹھی کی گئی تفصیلی معلومات کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تصدیق کی کہ داعش کے 3900 قیدیوں کو دوسری محفوظ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید 100 زخمیوں کا ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا
ستمبر
اقوام متحدہ نے تل ابیب اور بیروت کے درمیان گیس کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا
جون
اردگان کے مخالفین کا ترکی میں قبل از وقت انتخابات پر اصرار
فروری
انصاراللہ یمن کے حملوں کی وجہ سے صیہونی بندرگاہ کا دیوالیہ
اکتوبر
وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات
ستمبر
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
ستمبر
یمن کی اسرائیل کے خلاف بے مثال کامیابی؛صیہونی اخبار کا اعتراف
مئی
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
اگست