?️
سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500 فوجیوں کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
شام میں روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی نئی لہر کے بعد ترکی کے ینی شفق اخبار نے واشنگٹن کی جانب سے شام میں کرد ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں 2500 فوجی تعینات کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
اس اخبار کے مطابق امریکہ نے روس اور ایران کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کو اپنی کارروائی کا بہانہ قرار دیا اور گزشتہ ہفتے لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ شام میں مزید فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے اتوار کو ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ شام میں اس وقت 900 امریکی فوجی تعینات ہیں،تاہم روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ روس اور ایران کی دھمکیاں ایک بہانہ ہیں اور نئی فوج بھیجنے کا امریکہ کا اصل ہدف کرد ملیشیا کو مزید مدد فراہم کرنا ہے۔
اس اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے شمالی شام کو ہتھیاروں کی درجنوں کھیپیں بھیجی ہیں جن میں ہمارس میزائل سسٹم بھی شامل ہیں جنہیں صوبہ دیر الزور میں نصب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر روس کا احتجاج
اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے میں ہتھیاروں، ایندھن اور رسد کے سازوسامان سے لدے 60 ٹرکوں اور بھاری ہتھیاروں سے لدے 40 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ داخل ہوا۔
یاد رہے کہ شام کے سرکاری ٹی وی نے بھی مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے دیر الزور میں واقع اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے میں ہیمارس میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا
مئی
سعودیوں کے حج اخراجات میں اضافے کے بے وقت فیصلے کے پیچھے مقاصد
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں حج کے
جون
بائیڈن سیاہ فاموں کے درمیان بھی غیر مقبول
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:تقریباً 9 میں سے 10 سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو
مئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا
دسمبر
قطر کو ٹرمپ کی سیکیورٹی کی ضمانت؛ توازن میں تبدیلی یا مبہم عزم!؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی تجزیہ کاروں نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد
اکتوبر
راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار
?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک
اکتوبر
پیوٹن نے ٹرمپ کے لیے اپنی شرط کا اعلان کیا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے امریکی ہم منصب
اکتوبر
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر