شام کے خلاف اور امریکی سازش

شام

🗓️

سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت شام کو بدنام کرنے کے لیے داعش کے دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ امریکہ دمشق کو دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی فارن انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکی حکومت شام اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل کو متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں سی آئی اے کے زیر کنٹرول تربیت حاصل کرنے والی داعش کی فورسز نے مئی میں زہریلے کیمیائی مادوں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے تقریباً 100 عام شہری متأثر ہوئے۔

روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے مزید کہا کہ امریکہ نے جنوبی شام میں داعش دہشت گرد گروہ کو زہریلے مادوں سے بھرے وار ہیڈز والے میزائل فراہم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی

روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی ٹیم عربوں اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل میں خلل ڈالنے اور شامی قیادت کو بدنام کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے

راسی ادارے نے مزید کہا کہ امریکہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیےاشتعال انگیز اقدامات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔

مشہور خبریں۔

تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:     چین کی وزارت دفاع  نے امریکی کانگریس کے نمائندوں

عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے

رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا

🗓️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت

وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا

🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران  خان  نے دوٹوک مؤقف  اپناتے

مشرقی لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے خیموں میں آتشزدگی

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں واقع شامی مہاجرین کے ایک

غزہ میں شہداء کی تازہ ترین تعداد

🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:وزارت صحت فلسطین کے اعلان کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی فوج

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کشیدگی کا شکار

🗓️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک کی کابینہ کے ایک

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے