شام کے الحول کیمپ میں موساد کی جاسوسی سروس

شام

🗓️

سچ خبریں:عراقی علماء یونین کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت انسانی اور قانونی تنظیموں کے بھیس میں شام کے الحول کیمپ میں جاسوسی کر رہی ہے۔
عراقی علماء یونین کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی سروس موساد کے شام میں چار ہیڈ کوارٹر ہیں،جبار المعموری نے کہا کہ اسرائیلی موساد کے الحول کے شامی پناہ گزین کیمپ میں چار خفیہ اڈے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موصولہ اعدادوشمار اور معلومات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت فلاحی اداروں، انسانی اور قانونی تنظیموں کی آڑ میں الحول کیمپ میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی کیمپ میں موجود تمام قومیتوں کے نوجوانوں اور نابالغوں کو مالی اور لاجسٹک مدد کر کے نیز تنخواہوں کی ادائیگی سے داعش کے سابق سربراہ البغدادی کے دہشت گردانہ نظریات کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

المعموری کے مطابق عراقی نوجوان صیہونیوں کا اصل ہدف ہیں تاکہ مستقبل میں عراق میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے احیاء کے لیے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچائیں اور دہشت گردانہ کاروائیاں کریں تاکہ امریکہ کو مزید اس ملک میں اپنی موجودگی کا جواز فراہم کرنے کا موقع مل سکے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگ عرب ممالک سے خطاب : ایران کی طرح کام کریں

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کے

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

🗓️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور

دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف

کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو

تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان 

🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ

سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے