پی ٹی آئی میں سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑچکی ہیں۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑ چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صاحبزادہ حامد رضا کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ آپ کے والد مرحوم کے ساتھ نیاز مندی تھی ایک لمبا عرصہ سیاسی رفاقت بھی رہی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں کلٹ ہے، سیاسی سوچ و سیاسی رفاقت کا کوئی تصور نہیں، اِس وقت پی ٹی آئی کے اندر آدھے درجن گروپ ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑچکی ہیں اور پڑتی رہیں گی، بانی کے مفادات کی قربان گاہ پر ورکرز، رہنما ملک کا مفاد سب بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں بانی کی ہمشیرہ صاحبہ اور پارٹی کی لیڈرشپ میں شدید مفادات کی جنگ ہو، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے رہائی فورس لانچ کرکے وفاداری کا یقین دلا رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کا گروہ جن کا سارا سیاسی وجود بانی کی معرفت اور مرہون منت ہے وہ کیمرہ پر آکر مارکیٹ ویلیو بنا رہے ہیں، اِن سب میں ایک قدر مشترک ہے، سب چاہتے ہیں خان اندر رہے تا کہ اُن کی دکانیں کھلی رہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف

?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف

لندن سے واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کچھ اہم اعلانات متوقع ہیں:مریم اورنگزیب

?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن سے

مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 26 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ

ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے گفتگو کریں گے۔

?️ 28 جولائی 2025ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے