سچ خبریں:شام میں عمر آئل فیلڈ جہاں امریکی فوجی اڈہ واقع ہے، میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے ۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق شام عراق سرحد کے قریب شامی صوبے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکے العمر آئل فیلڈ کے مضافات میں راکٹ گرنے کی وجہ سے ہوئے،یادرہے کہ صوبہ دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی اڈہ واقع ہے۔
دریں اثنا المیادین نے اطلاع دی ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں بھی ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔عراقی ذرائع کے مطابق دھماکا شمالی بغداد میں العطیفیه کے علاقے میں ہوا اور اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،یادرہے کہ پچھلے ہفتےبھی مشرقی شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ راکٹ فائر کی زد میں آیا۔
امریکی بیس کے ہیلی کاپٹروں کو اس وقت نقصان پہنچا جب بیس پر آٹھ راکٹ فائر کیے گئے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو بارہا راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے اس لیے کہ امریکی ا ن ممالک پر غاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو قابض کی نظروں سے دیکھ رہی ہے اور ا س کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔