?️
سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں امریکی قابضین موجود ہیں۔
شام کی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ہاتھوں شام کے قدرتی وسائل کی چوری پر عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے امریکی قابض افواج شام کے الجزیرہ علاقہ میں موجود تیل و گیس کی فیلڈ میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈوں کو مضبوط بنارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے اس ملک کے مشرق میں سب سے بڑی قدرتی گیس فیلڈ میں امریکی موجودگی کے مستحکم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی افواج نے کل رات کونیکو گیس فیلڈ میں بڑی مقدار میں فوجی سازوسامان ، اسلحہ اور رسد بھیجی، باخبر مقامی ذرائع نے بتایا کہ لیجسٹک اور فوجی سازوسامان لے جانے والا امریکی فوج کا ایک قافلہ کونیکو گیس فیلڈ میں واقع قابضین کے غیر قانونی فوجی اڈے میں داخل ہوا۔
واضح رہے کہ کونیکو گیس فیلڈ شام میں امریکہ کے زیر قبضہ سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے، رپورٹ کے مطابق ، حالیہ مہینوں میں امریکیوں نے شام کے الجزیرہ خطے میں فوجی موجودگی کے مقصد کے لئے غیر قانونی گزرگاہوں سے اسلحہ اور فوجی اور رسد کا سامان لے جانے والے ہزاروں ٹرکوں کو غیر قانونی طور پر اسمگل کیا ہے ، جس کا مقصد تیل اور دیگر اثاثے چوری کرنانیز قدرتی وسائل سے مالامال اس علاقہ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے مشرقی علاقے تیل کے وسائل سے مالا مال ہیں اور امریکہ اپنے افراد کی مدد سے شام کا تیل لوٹ رہا ہے اور اسمگل کررہا ہے، اس سے قبل بھی اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے شام کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی افواج شام کے سب سے بڑی گیس فیلڈ کونیکو میں فوجیوں کو تربیت دے رہی ہیں، انہوں نے کونیکو گیس فیلڈ میں قابضین کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی فیلڈ جو 10 ملین مکعب میٹر گیس پیدا کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر
فروری
امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی
جون
کورونا: مزید 120 افراد جاں بحق ،4000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں عالمی
مئی
گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے
اگست
پنجاب میں نمونیا سے خطرناک صورتحال، مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک
جنوری
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط
مارچ
امریکی وزیر خارجہ بار بار مشرق وسطی کیوں دوڑے چلے آتے ہیں ؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کے مسئلے کے بعد دوسرے روایتی اتحادیوں کے ذریعے
جنوری
عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن
جون