سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس ملک کے حماۃ اور طرطوس شہر کے اطراف میں صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کے حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شامی فوجی عہدہ دار نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 19:15 پر اسرائیلی فضائی حملوں کا مقابلہ کیا، اس شامی عہدہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ سمندر سے اور صوبہ طرطوس کے جنوب مغرب سے کیا گیا، تاہم دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا جو حماۃ اور طرطوس شہروں کے ارد گرد گرنے والے تھے ۔
اس شامی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ مادی نقصانات بھی ہوئے اور بعض علاقوں میں آگ لگ گئی،یاد رہے کہ جمعرات کی رات سانا نے کہا کہ حماۃ صوبے کے شہر میصاف کے ارد گرد کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، جس کا دفتر لندن میں واقع ہے، نے اعلان کیا کہ یہ اسرائیلی حملہ 2022 میں شامی سرزمین پر 21 واں حملہ اور حماۃ صوبے پر تیسرا حملہ ہے، اس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاع نے صوبہ حماۃ میں میصاف کی فضا میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
اکتوبر
ٹک ٹاک پر پابندی پر بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے، امریکی سفیر
مارچ
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
دسمبر
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
جنوری
مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟
اکتوبر
شادی سے قبل شوہر کے ساتھ پولیس نے پکڑا تو عمران خان چھڑانے آئے، نادیہ جمیل
فروری
لبنان میں سعودی نواز پارٹی کی شرارت؛ ایندھن ذخیرہ کرنے سے لے کر امونیم نائٹریٹ اسٹوریج تک
ستمبر
عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟چیف جسٹس
اپریل