شام پر صیہونی حملہ؛ 2 افراد زخمی

شام

🗓️

سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس ملک کے حماۃ اور طرطوس شہر کے اطراف میں صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کے حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شامی فوجی عہدہ دار نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 19:15 پر اسرائیلی فضائی حملوں کا مقابلہ کیا، اس شامی عہدہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ سمندر سے اور صوبہ طرطوس کے جنوب مغرب سے کیا گیا، تاہم دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا جو حماۃ اور طرطوس شہروں کے ارد گرد گرنے والے تھے ۔

اس شامی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ مادی نقصانات بھی ہوئے اور بعض علاقوں میں آگ لگ گئی،یاد رہے کہ جمعرات کی رات سانا نے کہا کہ حماۃ صوبے کے شہر میصاف کے ارد گرد کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، جس کا دفتر لندن میں واقع ہے، نے اعلان کیا کہ یہ اسرائیلی حملہ 2022 میں شامی سرزمین پر 21 واں حملہ اور حماۃ صوبے پر تیسرا حملہ ہے، اس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاع نے صوبہ حماۃ میں میصاف کی فضا میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی حمایت میں کمی

🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی

شامی بحران کی اصلی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر

این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس

🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این  ایچ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید

🗓️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور

اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی

میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کی 17 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست مؤخر کردی

🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو

ایرانی سپاہ پاسداران کی کامیابی کا راز

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے