شام میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک

شام

🗓️

سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت گرد محاذ کے اڈے پر حملہ کیا جس میں اس دہشتگرد تنظیم کے متعدد کمانڈروں سمیت 45 ارکان ہلاک ہوگئے۔

روس کے مصالحتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی حملے میں صوبہ ادلب کے علاقے الشیخ یوسف میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں اس دہشت گرد گروہ کے 45 ارکان مارے گئے، مرکز نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد شامی فوجیوں اور شہریوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی تیاریوں میں براہ راست ملوث تھے۔

روسی مرکز برائے مصالحتی نے مزید واضح کیا کہ النصرہ فرنٹ کے دو فیلڈ کمانڈر بلال سعید اور ابو دجانہ الدیری بھی اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں،واضح رہے کہ اس حملے میں النصرہ کے گولہ بارود اور اسلحے کے کئی گودام بھی تباہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے بہانے شام میں داخل ہونے والے امریکہ کی سرپرستی میں اس ملک میں موجود متعدد دہشتگرد سرگرم ہیں جو آئے دن شامی فوج اور بے گناہ عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور امریکی ان کا مقابلہ کرنے کے بجائے سہولت کاری کے فرائض انجام دیتے ہیں تاکہ اس طرح انہیں اس ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنے کا مزید موقع مل سکے۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

🗓️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

یوکرین میں موت کے خوفناک اسرار

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی سرگرمیاں ایک ایسا

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات

🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا

پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات: وزرائے خارجہ کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے بیلٹ

متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات

🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم

🗓️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی

پورا شمالی علاقہ حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم

قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ اور قیدیوں کے تبادلے میں جنگ بندی کے معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے