?️
سچ خبریں:مغربی ایشیاء میں امریکی سینٹرل کمانڈ جس کو سینٹکام کے نام سے جانا جاتا ہے، کے کمانڈر نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سینٹکام میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر ، جنرل کینٹ میکنزی جسے ایران ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے ، نے ریاض میں سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی، سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق اجلاس میں ریاض اور واشنگٹن کے مابین شراکت کی جانچ کی گئی ، خاص طور پر دفاعی اور عسکری شعبوں میں نیز بین الاقوامی امن کو برقرار رکھنے اور خطے میں استحکام کو مظبوط بنانے میں اپنے کردار پر زور دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں "علاقائی صورتحال اور خطے نیزدنیا کی سلامتی اور استحکام کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا گیا،واضح رہے کہ اجلاس میں دونوں طرف کے دیگر اعلی فوجی اور سیاسی عہدیداروں نے بھی شرکت کی، یادرہے کہ اتوار کے روز سعودی عرب کے دورہ پر جانے والے امریکی کمانڈر نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر قابو پانے کے لیے سعودی عرب لئے ابھی بھی امریکی فوجی مدد کا خواہاں ہے۔
ای بی ایس نیوز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے میکنزی نے جو حالیہ دنوں میں مشرق وسطی کے دورے پر ان کے ہمراہ آئے ہیں ، نے دعوی کیاکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ (سعودی) یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اگر ان پر ایران نے حملہ کیا تو ، ان کی مدد کی جائے گی اور وہ حملوں کے تسلسل کے خلاف مدد کے طلبگار ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین پر دو دن میں حملہ کر دیا جائے گا: زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے اس ہفتے بدھ کو قومی اتحاد
فروری
امریکی میرینز لاس اینجلس کے قریب مکمل الرٹ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر لاس اینجلس میں
جون
دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
?️ 2 ستمبر 2025کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین
ستمبر
سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم
فروری
سبزِیاں اور پھل کھاکر صحت مند رہنے کے ساتھ عمر بڑھائیں، تحقیق
?️ 2 مارچ 2021ہارورڈ{سچ خبریں} انسان کی زندگی آج کل بھاگ دوڑ کی زندگی ہے
مارچ
سائفر کیس: سزا کے خلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی وکلا سے دلائل طلب
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
مارچ
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے
مارچ
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی
جنوری