سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت

سوڈان

🗓️

سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے چند لمحے قبل اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں شائع کرتے ہوئے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں تنازع کے فریقین عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں جنگ بندی کے خاتمے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل خرطوم کے مغرب میں واقع ام درمان کے علاقے میں جنگی طیاروں کی پرواز اور بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کی آواز کی اطلاع دی۔

مزید:عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ

واضح رہے کہ ریپڈ ایکشن فورسز کے نام سے جانے والے عسکریت پسندوں نے سوڈانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور خرطوم میں انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کا الزام بھی عائد کیا۔

یاد رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ ایک باخبر ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز عید الاضحی کے موقع پر جدہ میں طویل مدتی جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر بیرنی ممالک کے ردعمل میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سوڈانی حکام سے کہا کہ وہ حفاظتی رکاوٹیں ہٹائیں اور سوڈان میں ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی:سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر: یونیسیف

بلنکن نے مزید کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب سوڈانی فریقوں کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں تاکہ اس ملک کو انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔

مشہور خبریں۔

نیب، نیپرا آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں:وزیر توانائی

🗓️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو

داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس

یمنی عہدہ دار کا امریکہ اور سعودی عرب پر الزام

🗓️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ

یوکرین روس کے لیے یورپ پر حملہ کرنے کا نقطہ آغاز ہے: زیلینسکی

🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز دعویٰ

غزہ کے پناہ گزینوں کے پاس کوئی جگہ نہیں

🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حکم کے بعد 15ویں

کابل میں 2خواتین جج ہلاک

🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ

طوفان کی وجہ سے لندن کے ہوائی اڈے پر افراتفری

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں پیر کے روز طوفان اور خراب موسمی حالات کے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

🗓️ 7 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے