🗓️
سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ سوڈان کو فوری امداد بھیجیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم، جس میں 57 ممالک شامل ہیں، نے ایک بیان جاری کر کیا ہے جس میں اس تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے مالیاتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ سوڈان کو فوری طور پر امداد بھیجیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین بحران سے دوچار سوڈان میں انسانی صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے اور اس ملک کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے،اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے مالیاتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ سوڈان کو طبی امداد اور خدمات بھیجنے پر توجہ دیں۔
انہوں نے ان ممالک سے یہ بھی کہا کہ وہ سوڈان کے پڑوسی ممالک کی جانب سے سوڈانی مہاجرین کی میزبانی کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کریں،اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے سوڈان میں جاری کشیدگی میں شامل فریقین سے کہا کہ وہ اس ملک کے مختلف حصوں میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے شرائط تیار کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے کہا تھا کہ سوڈان میں موجودہ بحران جاری رہنے کی صورت میں آنے والے مہینوں میں اس ملک کے 19 ملین سے زائد افراد کو بھوک اور شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوڈانی فوج کے ترجمان نبیل عبداللہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس ملک کی فوجی صورتحال اب مستحکم ہے اور فوجی دستوں کے حق میں ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ فوجی دستے جلد ہی تمام ریاستوں میں حالات پر قابو پالیں گے۔
مشہور خبریں۔
اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں
نومبر
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
🗓️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر
وفاقی کابینہ اجلاس، 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے، وزیراعظم
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5
اکتوبر
نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کے ساتھ رویہ؛گوتریس کی زبانی
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں فلسطینی عوام
ستمبر
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
🗓️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں 41 فلسطینی گرفتار
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے
جنوری
شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 31 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل
جنوری
کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے
جنوری