?️
سچ خبریں: سوڈان لبریشن اینڈ چینج گروپس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے اور مظاہروں میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
بغاوت کی سازش کرنے والے عوامی مظاہروں کو زبردستی دبانا اور ہسپتالوں اور طبی اداروں پر چھاپے مارنا جاری رکھے ہوئے ہیں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ اسی لیے ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 25 اکتوبر کو ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیٹی قائم کی جائے۔
یہ بیان ایسے وقت آیا جب خرطوم اور دیگر شہروں میں جمعرات کو بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔
مظاہرین سویلین حکمرانی کا مطالبہ کر رہے ہیں احتجاج کے دوران تین افراد مارے گئے۔
25 اکتوبر سے جاری احتجاجی مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔
سوڈان میں اکتوبر سے سوڈانی گورننگ کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان کے اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں انہوں نے کابینہ اور گورننگ کونسل کو تحلیل کر کے نئی کونسل تشکیل دی۔ سوڈانی وزیر اعظم نے حال ہی میں مظاہرین کے خلاف فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی سعودی حکومت پر تنقید
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں
اپریل
تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی
اپریل
جولان کی بلندیوں کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف لڑتے رہیں گے:جولان کے باشندے
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے ان علاقوں
فروری
عراقی کردستان میں شدید قبائلی تصادم
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں سیکورٹی فورسز اور ہرکی قبیلے
جولائی
سعودی ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عراقی وزیراعظم کو
دسمبر
عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے فضل الرحمن کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے
?️ 11 مارچ 2022لوئر دیر (سچ خبریں ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل
مارچ
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ
افہام و تفہیم سے سینیٹ کے انتخابی عمل پر انگلیاں نہیں اٹھتیں، پیسے کا لین دین نہیں ہوتا۔ عرفان صدیقی
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا
جولائی