سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے ہوئے روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئزرلینڈ نے امریکہ اور یورپی ممالک کی روس کے خلاف پابندی کے تناظر میں روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں،اطلاعات کے مطابق یوکرین پر روس کی چڑھائی کے بعد یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کی گئیں اسی ضمن میں سوئٹزرلینڈ اب تک روس کے 8 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ میں مجموعی منجمد شدہ روسی اثاثوں میں بینک اکاؤنٹس اور مختلف ریاستوں میں روس کی جائیدادیں شامل ہیں، یاد رہے کہ سوئزرلینڈ نے 28 فروری کو یورپی یونین کی روس پر پابندیوں کی پالیسی کو اپنایا اور اپنے ملک میں موجود روسی اثاثوں کو مراحلہ وار منجمد کرنا شروع کردیا۔
دو ہفتے قبل سوئس حکام نے رپورٹ پیش کی تھی کہ انہوں نے تقریباً 5.75 ارب ڈالر کے روسی اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور اب اثاثوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟
اکتوبر
سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا
جنوری
سمندری راہداری غزہ کی امداد کے لیے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتی : دوحہ
مارچ
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
مئی
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے پر متفق ہوگئیں
مئی
بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ’سپر ٹیکس‘ عائد کر دیا گیا
جون
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
اگست
جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات
مئی