?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی بارگاہ فاطمیہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک شیعہ مسجد پر کل کے حملے کی شدید مذمت کی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا، بیان میں کونسل کے ارکان نے واقعے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں اور اس کے مقاصد کو عالمی برادری کے امن اور استحکام کے لیے اہم خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے ان حملوں کے مجرموں منتظمین اور مالی معاونوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا اور عالمی برادری کے تمام اراکین سے دہشت گردی کے خلاف اپنی پوری کوشش کرنے کا مطالبہ کیا،واضح رہے کہ قندھار کی بارگاہ فاطمیہ مسجد پر کل جمعہ کو ہونے والا حملہ قندوز کی گذر سیدآباد مسجد پر اسی طرح کے حملے کے ایک ہفتے بعدہوا ہے ہے جبکہ داعش نے دونوں جرائم کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یادرہے کہ کل کے حملے میں 60 سے زائد افرادشہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد دسیوں افراد تک پہنچ گئی،درایں اثنا روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس سے قبل افغانستان کے قندھار میں ایک شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک الگ بیان میں مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری طرف لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دھماکے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر دہشت گرد اور داعش نے وحشیانہ جرم کیا جبکہ اس طرح کے منظم جرائم کے خلاف وسیع اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے،حزب اللہ نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں قاتلوں کو چھوڑ کر قتل و غارت گری کے ذریعہ اپنی ناکامی کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی
جون
گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس
جون
صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کی عدم تعمیل
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے
فروری
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مرکز کو اسرائیل کی تنہائی کے بارے میں انتباہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی نے
اپریل
6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے
جون
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی