سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے کے حالیہ فیصلے کے اعلان پر سعودی شہریوں اور سوشل میڈیا کے کچھ کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیاجس نے ریاض کو افواہوں کو ختم کرنے کے لیے وضاحتیں فراہم کرنے پر مجبور کیا۔
انڈیپنڈنٹ عربی کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے اس ملک کےجھنڈے کی تبدیلی کے مسودے کی کثرت رائے سے منظوری نے اس ملک کے شہریوں میں غصے کو جنم دیا،یادرہے کہ سعودی پرچم، نعرے اور قومی ترانے میں ترمیم کے مسودے کی منظوری ملتے ہی سعودی حلقوں بالخصوص سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، کچھ نے قومی پرچم اور ترانے کی تبدیلی کو مسترد کر دیا اور کچھ نے اسے منظور کر لیا۔

سعودی حکومت کے مخالفین نے ٹویٹ کیا کہ اس فیصلے کا مطلب پرچم کی شکل اور ممکنہ طور پر رنگ میں تبدیلی ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے مسودے کے پیش کرنے والے اور سعودی پارلیمنٹ کے رکن سعد بن صلیب العتیبی نے کہا کہ جھنڈے کو تبدیل کرنا درست نہیں ہے اور یہ صرف ایک ایسی پالیسی میں ترمیم کرنا ہے جو تقریباً 50 سال سے جاری ہے ۔

یادرہے کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے اس ملک کے اہداف اور 2030 کے ویژن کے مطابق کچھ نظاموں اور قانون سازی کے متن کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،قابل ذکر ہے کہ سعودی پارلیمنٹ نے پیر کو کونسل کی سلامتی اور عسکری امور کی کمیٹی کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد 50 سال سے زائد عرصہ قبل جاری کردہ فلیگ کوڈ میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

 

مشہور خبریں۔

ایپل دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

?️ 18 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے شیاؤمی کو

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا

?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین

سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب

تل ابیب کا خطرناک منصوبہ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی

یحیی السنوار کا سید حسن نصراللہ کے نام خط

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے حزب اللہ کے

کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں

?️ 1 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی

شہداء ہمارا فخر ہیں

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر

صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟

?️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے