🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب ایک معروف عالم اور مبلغ کو بغیر کسی الزام کے سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب کے سکیورٹی اہلکاروں نے مشہور شیعہ عالم دین شیخ کاظم العمری کو شہر مدینہ منورہ سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ سعودی عرب کی ظالم عدالت نے شیخ عبد اللطیف الناصر کو بھی آٹھ سال کی سزا سنائی ہے۔
سعودی عرب کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ کاظم العمری مرحوم آیت اللہ شیخ محمد العمری کے فرزند اور مدینہ منورہ میں آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی دام ظلہ کے وکیل ہیں،ان کو دو ہزار دس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔جبکہ سعودی عرب کے اداروں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔
در ایں اثنا دو ہزار انیس سے سعودی عرب کی جیل میں بند شیخ عبد اللطیف الناصر کو آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ بحرین جا رہے تھے جبکہ بحرین سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر واقع ملک فہد پل پر ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا،تقریبا ڈھائی سال گزرنے کے بعد اب ان پر چارج شیٹ لگائی گئی اور مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و ستم گرچہ ہمیشہ روا رہا ہے تاہم اس ملک میں جب سے محمد بن سلمان ولی عہد بنے ہیں نہ صرف شیعہ مسلمانوں بلکہ تمام مخالفین کی سرکوبی میں تیزی آگئی ہے اور گذشتہ مہینوں میں کم سے کم چار شیعہ مسلمان نوجوانوں کو سعودی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔
مشہور خبریں۔
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے
جولائی
ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جولائی
کینیڈین وزیر اعظم سیاسی عہدوں کو کس لقب سے نوازا؟
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ اگلے
مارچ
اسرائیلی پائلٹ نے سائبر اسپیس سے اپنی معلومات کیوں ڈیلیٹ کی
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:تقریباً تین ہفتے قبل، نور نیوز کا مقصد اسرائیلی دہشت گرد
دسمبر
وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے روس کے
جنوری
پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ
ستمبر
مصر کا غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو بحال کرنے کا منصوبہ
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی نئی
مارچ