?️
سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود کی سکورٹی فورسز کے حملے اور متعدد نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سال بہ سال جبر کو تیز کر رہے ہیں جبکہ انہیں سعودی شہریوں کے حالات اور ملک کی مخدوش سماجی اور اخلاقی صورت حال کی کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ وہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور سعودی عرب میں تقریبات اور تفریحات کا اہتمام کرکے رائے عامہ کو جبر سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں اپنے عوام کے لیے جو تفریحی پروگرام متعقد کیے ہیں وہ اس ملک میں قطیف اور الاحساء کے شیعہ علاقوں کے لوگوں پر ہونے والے ظلم اور ناانصافی پر پردہ نہیں ڈال سکے ، مرآۃ الجزیرہ کے مطابق محمد بن سلمان قطیف کے عوام پر ظلم کرنے سے باز نہیں آتے، قطیف کے عوام مختلف طریقوں سے مصائب کا شکار ہیں جن میں گرفتاریاں، نوجوانوں کو سزائے موت،گھروں کی تباہی، جبری نقل مکانی اور سعودی حکام کی جانب سے ان کے ورثے کی شناخت کو تبدیل کرنا شامل ہیں۔
محمد بن سلمان مسائل پیدا کرکے قطیف کے عوام کو انقلاب سے منحرف کرنا چاہتے ہیں اور ان کے دلوں میں خوف اور دہشت کے بیج بونا چاہتے ہیں،ناشط القطیفی کے صارف اکاؤنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نئی کارروائی میں ال سعود کی سکیورٹی فورسز کے نام سے جانی جانے والی فورسز نے العوامیہ اور ام الحمام پر فوجی بکتر بند گاڑیوں اور عوامی تحقیقات سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیااور اس علاقے کے متعدد رہائشیوں کو گرفتار کر لیا۔
اگرچہ سعودی عرب میں شیعوں کے خلاف ہمیشہ ظلم ہوا ہے لیکن جب سے محمد بن سلمان برسراقتدار آئے ہیں، سعودی معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ شیعوں پر بھی سخت ظلم ہوا ہے، سعودی حکام نے شیعہ اکثریتی صوبے قطیف اور اس کی بستیوں کے باشندوں کے خلاف اپنی من مانی کاروائیاں تیز کر دی ہیں،شرقیہ علاقے کے دیہاتوں اور شہروں میں گرفتاریاں، پھانسیاں اور اندھا دھند حملے تمام انسانی، اخلاقی اور قانونی معیارات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
مشہور خبریں۔
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
صیہونی قبرستان سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی کہانی
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: عبلہ سعدات اور خالدہ جرار دو فلسطینی خواتین قیدی ہیں
فروری
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 3 سال کی لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کے حوالے
?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے امریکا میں اپنا قیمتی اثاثہ روزویلٹ
جون
5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا
مئی
بلوچستان کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عدم تحریک کا اعلان کیا
?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر
اکتوبر
اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے
مئی
معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے
?️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی
ستمبر