?️
سچ خبریں:یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے صوبہ خمیس مشیط میں شاہ خالد اڈے کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر میزائل فائر کیا،یحیی سریع نے کہاکہ خدا کے فضل سے ، یمنی میزائل یونٹ نے خمیس مشیط کے علاقے پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ، جو اس علاقے میں شاہ خالد اڈے پر لگا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل ہدف کے لئے موزوں تھا اور ابھی اس کی نقاب کشائی نہیں کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ میزائل حملہ جارح اتحاد کی فضائی اور فوجی کشیدگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے حملے اور ہمارے ملک کے محاصرے کے تسلسل کے جواب میں کیا گیا ہے،یادرہے کہ اس بیان کے کچھ ہی گھنٹے پہلے سعودی عرب نے دعوی کیا تھا کہ اس ملک میں خمیس مشیط کے علاقے پر فائر کیے گئے یمنی بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیاگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اکتوبر
مردم شماری 2023 کے نتائج نوٹیفائڈ نہیں کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
جولائی
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے کتنا دور؟
?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید
مئی
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، یار محمد ناصر نگران وزیراعلی مقرر
?️ 25 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے
نومبر
امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب
مئی
زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ٹرمپ سے ملاقات کی
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے
ستمبر
امریکہ کا فیصلہ ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے:یورپی یونین
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے یورپی
دسمبر
کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے
اکتوبر