?️
سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے پیش گوئی کی ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل اگلے سال آخری مرحلے میں پہنچ جائے گا۔
صیہونی کنیسٹ کے رکن اور اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سابق نمائندے ڈینی ڈینن نے ٹائمز آف اسرائیل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد، بنجمن نیتن یاہو عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سب سے اہم عرب ممالک جن کے ساتھ اسرائیل تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے سعودی عرب ہے نیزان تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے تمام تجارتی طیاروں کے لیے اپنا آسمان کھول دے گا،کنیسٹ ممبر نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کی مشاورت کے مطابق، امید ہے کہ ہم اگلے سال دونوں فریقوں کے درمیان اس سلسلہ میں معاہدہ ہو جائے گا۔
نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے رکن ڈینن نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کا پہلا دورہ ابوظہبی کا ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ ریاض ان کی اگلی منزل ہو گی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پوشیدہ ہیں اور انہیں عام کرنے کے لیے صرف وقت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے 24 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے نیز اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے،اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکیوں کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ سعودی اسرائیل تعلقات معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔


مشہور خبریں۔
زلزلے کے نتیجے میں صہیونی اسرائیل سے فرار
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: غاصب علاقوں سے فرار بالخصوص جنگ اور اس کے بعد
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر
ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال
?️ 30 جنوری 2026ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ اور علاقائی امور
جنوری
کیا مصر بھی برکس میں شامل ہونے والا ہے؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کو اس گروپ
اگست
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم
جون
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
یمن اور غزہ کے خلاف امریکہ کیا کر رہا ہے؟یمنی وزارت خارجہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب
اپریل
شمالی شام میں زلزلے سے ایک جیل منہدم؛ داعشی فرار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش
فروری