سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2002 میں ریاض کے مجوزہ امن منصوبے کے نفاذ پر مشروط ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے کہا کہ ہمارا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ تل ابیب 2002 میں ریاض کے مجوزہ عرب امن منصوبے پر عمل درآمد کرے، المعلمی نے سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کا سرکاری موقف ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں اگر 2002 میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کیے گئے امن منصوبے کی شقوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 1967 میں اسرائیل کے زیر قبضہ تمام عرب علاقوں پر قبضے کا خاتمہ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، مشرقی یروشلم کو اس کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کرنا اور فلسطینیوں کو حق خودارادیت کی فراہمی ان شرائط میں شامل ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ جب ایسا ہو گا تو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا اور اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن مملک اس معاملے میں ہماری پیروی کریں گے، یعنی اسرائیل کو تسلیم کریں گے اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے۔

یادرہے کہ 4 نومبر کو اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ امریکہ کے 20 صہیونی رہنماؤں کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور ریاض میں سعودی وزراء اور شاہی خاندان کے نمائندوں سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے بات چیت کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور

یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور

عمران خان، آرمی چیف بند کمرے میں بیٹھ کر اپنے گلے شکوے دور کرلیں، اسد عمر

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے

اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے

آئی ایم ایف کہتا ہے مزید پیسے دینے کو تیار ہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں، وزیرخزانہ

?️ 22 فروری 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

امریکہ کثیر قطبی دنیا سے بہت خوفزدہ ہے!:امریکی میگزین

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی میگزین فارن پالیسی میں شائع ہونے والے اسٹیفن والٹ کے

صیہونی پولیس کو مشکلات کا سامنا

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی پولیس کے سرکردہ اہلکاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے