?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انسانی امداد کے مرکز کے نگراں عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کے فریم ورک اور سوڈانی عوام کے درد و تکلیف کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے اس ملک کو 100 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں جدہ میں ریپڈ ایکشن فورسز اور سوڈانی فوج کے نمائندوں کے درمیان ابتدائی بات چیت کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی شام سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے وفود مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے روانہ ہوئے تاکہ ان کے درمیان مذاکرات شروع ہوں۔
واضح رہے کہ 15 اپریل سے سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان مسلسل لڑائی کی وجہ سے بہت سے ممالک نے سوڈان میں تعینات اپنے شہریوں اور سفارت کاروں کو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے واپس بلا لیا ہے نیز بہت سارے ممالک نے اس میں اپنے سفارتخانے اور دیگر سفارتی مراکز بھی بند کر دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے
فروری
فرانسیسی وزیراعظم کی اپوزیشن سے مذاکرات کرکے مظاہرین کو پرسکون کرنے کی کوشش
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف دو ہفتوں
مارچ
عمان کے وفد کی صنعا کے سرکاری حکام سے ملاقات
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: کل عمان کے ایک سفارتی وفد نے انصاراللہ تحریک کے
اپریل
افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے
مئی
ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا
اگست
غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک
اپریل
محمد بن سلمان کے مشکل دن
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی
?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
ستمبر